سمگل شدہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سکینڈل کی نیب انکوائری کیلئے درخواست دائر 

سمگل شدہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سکینڈل کی نیب انکوائری کیلئے درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں سمگل شدہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سکینڈل کی نیب انکوائری کیلئے درخواست دائر کردی گئی، ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست  میں موقف اپنایا کہ سرکاری ادارے کے جعلی لیٹر پر ہزاروں سمگل شدہ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیاگیا،سمگل شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا،نیب کی انکوائری میں جعل سازی ثابت ہوگئی،ایکسائز کے ملوث افسران اور عملے کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے انکوائری بھی انہی کے پاس بھجوادی گئی،استدعا ہے کہ عدالت قومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کے احکامات صادر کرے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -