مریم نواز کے حلقہ کے فارم45،47 کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال

مریم نواز کے حلقہ کے فارم45،47 کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس عابد عزیز نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے حلقے کے تصدیق شدہ فارم 45اور فارم47  لینے کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی،ناکام امیدوار مہر شرافت نے موقف اپنایا کہ الیکشن کے روز واضح برتری سے جیت رہا تھا، مبینہ نتائج تبدیل کرتے ہوئے  مریم نواز شریف کو جتوا دیا گیا،اب  تصدیق شدہ فارم 45 اور فارم47  فراہم نہیں کیے جا رہے  ہیں،استدعا ہے کہ عدالت تصدیق شدہ فارم فراہم کرنے کا حکم دے۔

ارسال 

مزید :

صفحہ آخر -