پنجاب سب سے زیادہ بجلی کے بل دینے والا صوبہ قرار 

  پنجاب سب سے زیادہ بجلی کے بل دینے والا صوبہ قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ توانائی کی جانب سے پنجاب کو سب سے زیادہ بجلی کے بل دینے والا صوبہ قرار دیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے۔ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق پنجاب کی 4 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بجلی کی چوری سب سے کم ہے، ان 4 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لائن لاسز 12 فیصد سے بھی کم ہیں، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بلوں کی ریکوری 100 فیصد کے قریب ہے۔اصل بجلی کی چوری خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کی ڈسکوز میں ہو رہی ہے، بلوچستان اور سندھ میں 40 فیصد سے زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ بلوں کی ریکوری 72 فیصد کے قریب ہے۔ حالیہ آپریشنز میں پنجاب میں ہی صارفین کو بلا وجہ اضافی بل ڈالے گئے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھرپور آپریشن نہیں ہو سکے، ان تینوں صوبوں کی ڈسکوز کی حالت بد ترین اور ریکوری کمزور ہے، اس وقت کے پی کے اور سندھ میں سب سے زیادہ کنڈا سسٹم ہے۔وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے سب سے زیادہ بل دینے والا صوبہ ہونے کی رپورٹ کئی بار وفاقی کابینہ کو بھجوائی جا چکی ہے۔

بجلی بل ادائیگی

مزید :

صفحہ آخر -