وزیر دفاع سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو 

وزیر دفاع سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیردفاع ودفاعی پیداوارخواجہ محمد آصف سے اٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا نے اسلام اٰباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی تربیت کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے اطالوی مسلح افواج کے پاس قابل قدر فوجی نمائش ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔

 وزیر دفاع 

مزید :

صفحہ آخر -