چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی روز عید کیلئے متحرک

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی روز عید کیلئے متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد پورے ملک میں ایک ہی روز عیدالفطر کے لئے متحرک ہو گئے۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا آغازایک ہی روز ہوا ہے انشا اللہ شہادت کے مطابق عیدالفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ تمام مکاتب فکر کے علما سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا گھرانہ 50سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کر رکھے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8اپریل کو رات 11بج کر 21منٹ پر ہوگی اور 9اپریل کو چاند کی عمر 19سے 20گھنٹے ہو جائے گی۔

 رویت ہلال کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -