فواد چوہدری کے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے، جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

فواد چوہدری کے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے، جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان تا جہلم ترقیاتی منصوبے میں مالی فراڈ سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے، عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ مقدمے کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، فواد چوہدری کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔جج ناصر جاوید نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ ضمانت ہو گئی ہے آپ کی؟ سابق وزیر نے بتایا کہ جی ضمانت ہو گئی ہے جج ناصر جاوید رانا نے مزید دریافت کیا کہ مچلکے جمع کروائے ہیں؟ کہاں ہائی کورٹ میں کروانے ہیں یا احتساب عدالت میں؟ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ابھی تک آرڈر کا انتظار ہے، تحریری آرڈر ملے گا تو ہی مچلکے جمع کروائیں گے۔جج ناصر جاوید رانا نے مسکراتے ہوئے فواد چوہدری سے مکالمہ کیا کہ مچلکے جمع کروائیں اور باہر آئیں، سابق وزیر نے جواب دیا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا، وہ آپ کو پتا ہے۔جج ناصر جاوید نے ریمارکس دئیے کہ کیوں اور بھی کوئی کیس ہے جس میں ضمانت نہیں ہوئی؟ فواد چوہدری نے کہا کہ کیس بناتے کون سا وقت لگتا ہے؟فواد چوہدری نے استدعا کی کہ ان کے وکیل قیصر امام کے آنے تک انتظار کر لیں جس پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔وقفے کے بعد عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

فواد چودھری کیس

مزید :

صفحہ آخر -