گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا: کامران ٹیسوری

گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا: کامران ٹیسوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                             کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ریاست مدینہ کے اصولوں کونافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شراب پینے والے مسلمان کو فوری گرفتار کیا جائے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدرآباد میں ہم نیاز سٹیڈیم میں 2لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں، 2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کیلئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتظام اور اہتمام کررہے ہیں گورنر سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے،پرسوں میں نے سٹریٹ کرائم کیخلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے  وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں کرائم کا نوٹس لیں گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا، گورنر ہاؤس کے اکاؤنٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا، 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی،سچ بولاجائے گا، عمران خان کے دعوؤں کو اس صوبے اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے لوگوں کو آئی ٹی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے کسی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا جائے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے۔

گورنر سندھ 

مزید :

صفحہ آخر -