پی آئی اے کے بولی دہندہ کے کاروبار کی مالیت 30ارب لازم

پی آئی اے کے بولی دہندہ کے کاروبار کی مالیت 30ارب لازم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیارکی منظوری دیدی۔نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیارکی منظوری دیئے جانے کے بعد ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔یہ پری کوالیفکیشن کمیٹی بولی دہندہ کی اہلیت کے معیار کیلئے قائم کی گئی ہے۔پی آئی اے کی نیلامی کیلئے بولی دہندہ کے کاروبارکی مالیت کم ازکم 30 ارب روپے ہونا قرار دی گئی ہے جبکہ بولی لگانے والے کنسورشیم کو مجموعی سالانہ آمدن 200  ارب روپے ظاہر کرنا ہو گی۔ سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت غیر ملکی ائیر لائن پاکستانی ائیرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں اور 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلئے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقررکی گئی ہے جبکہ حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔

بولی دہندہ اہلیت

مزید :

صفحہ آخر -