ججز کو خط موصول ہونا سنجیدہ معاملہ، عدلیہ میں مداخلت بھی ناقابل برداشت  : بیر سٹر گوہر

ججز کو خط موصول ہونا سنجیدہ معاملہ، عدلیہ میں مداخلت بھی ناقابل برداشت  : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ججز کو جو خط موصول ہو رہے ہیں اس پر حکام کو ایکشن لینا چاہیے۔ہائیکو رٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ججز کو خط موصول ہونا سنجیدہ معاملہ ہے اس کی تہہ تک پہنچنا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے خط میں لکھا عدلیہ کے کام میں مداخلت ہو رہی ہے۔ عدلیہ میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، عدلیہ میں آزاد ججز ہوں جو بغیر خوف کے فیصلے کریں، عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے سپریم کورٹ اس آئینی ذمہ داری سے ہر صورت نبردآزما ہو گی، سپریم کورٹ کا اس معاملے پر ازخود نوٹس لینا خوش آئند عمل ہے، خط پر سپریم کورٹ کو خود انکوائری کرنی چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حکومت کی طر ف سے بنائے گئے کمیشن کے پاس اختیارات سول ججز کے برابر ہوتے ہیں، سپریم کورٹ کو ایسا حکم جاری کرنا چاہیے جس سے مداخلت کو ختم کیا جا سکے۔

بیرسٹرگوہر 

مزید :

صفحہ آخر -