اصلاحات کا مشکل مرحلہ شروع کر دیا، عوام کو بہتری نظر آئیگی: بلیغ الرحمن

اصلاحات کا مشکل مرحلہ شروع کر دیا، عوام کو بہتری نظر آئیگی: بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے  اصلاحات کا مشکل مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے عوام کو ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہا رگورنر پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق رکن اسمبلی ڈاکٹر سعید الٰہی کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان،عرفان چوہدری، علی رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں معاشی طور پر جو خرابیاں پیدا کی گئیں وہ بیگاڑ کی صورت اختیار کر چکی ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پُر عزم ہے محمد ندیم پہلوان نے کہاکہ اتحادی حکومت ملک اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ہمیں اس وقت بہت ہی گھمبیر چیلنجز کا سامنا ہے،دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور چینی باشندوں پر حملہ اس کا واضح ثبوت ہے  موجودہ حالات میں سب کو اپنی اپنی سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک کیلئے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

بلیغ الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -