پاکستان میں ہونیوالے حملوں کے شعلے افغانستان بھی پہنچ رہے ہیں: افغا ن وزیر 

پاکستان میں ہونیوالے حملوں کے شعلے افغانستان بھی پہنچ رہے ہیں: افغا ن وزیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کابل(این این آئی)افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات سے اپنا مسئلہ حل کرلے کیونکہ کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات کے شعلے افغانستان بھی پہنچ رہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور ان بھائیوں کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ جنگیں ہم نے دیکھ لی ہیں، انقلابات ہم نے دیکھ لئے ہیں، جنگیں اور انقلابات بیوائیں پیدا کرتی ہیں، یتیم پیدا کرتے ہیں، ملک تباہ ہوتے ہیں، اقتصاد ختم، نظام تباہ ہوجاتا ہے، آپ مذاکرات کریں اور آپس میں صلح کرلیں۔ انہوں نے پاکستان سے لڑنے والوں کو بھائی کہتے ہوئے کہا کہ خواہ وہ  لڑائی کو جہاد یا جنگ کہتے ہیں، ان کے کام میں ہم مداخلت نہیں کرتے، ان کو بھی ہمارا یہ مشورہ ہے کہ اگر اپ 100 سال بھی لڑے اور کامیاب بھی ہوجائے اور وزیر دفاع یا وزیر داخلہ بن جائے تو ہمیں اس سے کیا،پاکستان میں لڑائی ہمارے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے اور آگ کے شعلے افغانستان پہنچ رہے ہیں۔

افغان وزیر

مزید :

صفحہ آخر -