آئینی ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ نبھایا،بلیغ الرحمن

آئینی ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ نبھایا،بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(سٹی رپورٹر) اللہ تعالی نے عوامی خدمت کا موقع دیا جس کو پوری آئینی ذمہ داریوں کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی۔ دعا ہے کہ ملک میں سیاسی،سماجی اور اقتصادی پالیسی کیلئے یہ قوم ایک پیج پر ا ٓجائے ان خیالات کااظہار گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنی طرف سے دیے جانے والے الوداعی عشائیہ اور افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ  اور سابق مشیر صحت ڈاکٹر سعید الہی نے سے بلیغ الرحمن کو گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ان کادور پنجاب کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ بلیغ الرحمن نے مدبرانہ انداز  میں اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھایا۔ انہوں نے اپنی دنشمندی اور تدبر سے گورنر پنجاب کے اس عہدے کا مان بڑھایا۔ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ باقی شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں بھی ان کی پالیسیوں اور حکمت عملی سے بہتری آئی۔اس موقع پر جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر اسد عباس شاہ ڈاکٹر غلام فرید، ڈاکٹر رانا رفیق، منیر غوری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ڈاکٹروں کے علاوہ سینئرصحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی، حفیظ اللہ نیازی، نوید چوہدری اور ہیلتھ رپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور  دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی شرکت کی