ذوالفقار بھٹو عالم اسلام کے  عظیم لیڈر تھے،زوالفقار بسراء

ذوالفقار بھٹو عالم اسلام کے  عظیم لیڈر تھے،زوالفقار بسراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر زوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے ایک عظیم لیڈر تھے بھٹو شہید نے اپنی ساری زندگی پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیئے کام کیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ان کو زبردستی اقتدار سے بھی بے دخل کردیا گیا اور ان کو شہید بھی کردیا گیا آج اگر بھٹو شہید زندہ ہوتے تو پاکستان آج پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنا چکے ہوتے۔

 ،ہم ان کی برسی پر اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ان کے نواسے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جائے گی۔