ٹاسک فورس کی کارروائی،فیکٹری میں گیس چوری پکڑلی

ٹاسک فورس کی کارروائی،فیکٹری میں گیس چوری پکڑلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ریجن ٹاسک فورس کی بڑی کارروائی،فیکٹری میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑ لی،میٹرمنقطع کر کے قانونی کارروائی شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کے احکامات اور جی ایم لاہور ریجن بلال اصغر کی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف کارروائی تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ روز لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے جی ٹی روڈ پر واقع چھبیل پنڈ میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جس میں صارف گھریلو میٹر کو بیٹریاں بنانے والی فیکٹری میں استعمال کرتے پایا گیا جس میں صارف گیس چوری کر کے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا تھا۔ جی ایم لاہور ریجن بلال اصغر کے مطابق صارف کا گیس کنکشن منقطع کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔ جی ایم نے مزید کہا کہ ایم ڈی کی خصوصی ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ گیس چور کسی رعایت کے مستحق نہیں، گیس چوری کی مکمل روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔