چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ بحال کرنے کی تیاری شروع

چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ بحال کرنے کی تیاری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)10سال بعد ایک مرتبہ پھر چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2014 میں آخری بار ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا، جس میں چنئی سپر کنگز نے بنگلورو میں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں ہندوستان کی تین، اٰسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 2،2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ایک ایک ٹیمیں شامل تھیں۔چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے رابطے تیز کردیئے ہیں۔کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نک کمنز کا کہنا ہے کہ تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم ٹورنامنٹ کیلئے ونڈو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔