ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور جنوبی افریقہ کا ساتواں نمبر ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں طویل عرصہ سے پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں رہی ہے جبکہ بھارتی ٹیم عمدہ پرفارمنس کے باعث پہلے نمبر پر آگئی ہے۔