نشتر کالونی میں  موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 55سالہ شخص قتل

نشتر کالونی میں  موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 55سالہ شخص قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)نشتر کا لو نی کے علاقہ میں چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے پچپن سالہ بزرگ شہری کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ میں چار موٹر سائیکل سوار یوحنا آباد پہنچے اور الیکٹرانکس کی دکان پر بیٹھے بزرگ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ شہری شدیدزخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکامقتول کی شناخت سید علی حسنین کے نام سے ہوئی ہے،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پو سٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں اس وارادت کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -