غلط پارکنگ‘ون وے کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہ برتی جائے، سی ٹی او

غلط پارکنگ‘ون وے کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہ برتی جائے، سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سی ٹی اوکے حکم پر مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز کیلئے اضافی 362 وارڈنز،37 انسپکٹرز، 45 پٹرولنگ افسران تعینات کر دیئے گئے رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 28 فوک لفٹرز اور 2 بریک ڈاؤنز بھی تعینا ت کر دیئے گئے سی ٹی او عما رہ اطہر نے کہا کہ مجموعی طور پر شہر بھر میں 62 سے زائد مارکیٹوں، بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی گئی  رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

رانگ پارکنگ اور تجاوزات سڑک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے سرکل افسران مارکیٹ انتظامیہ سے ملکر ٹریفک پلان یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -