شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا، وٹر سائیکلیں گاڑیاں چوری

شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا، وٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور(کر ائم رپو رٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن سے ڈاکو ایاز سے 1 لاکھ 5 ہزار اور موبائل فون، برکی کے علاقہ میں ڈاکو جاوید کی دکان کے تالے توڑ کر4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان لے گئے ،گلشن راوی کے علا قہ سے صابر اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا، کوٹ لکھپت میں ڈاکو عثمان سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال سے ڈاکو جابر سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون،نولکھا کے علاقہ سے ڈاکو ذوالفقار سے 95  ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقہ سے ڈاکو شاہد سے 2 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، یکی گیٹ کے علاقہ سے ڈاکو عامر سے 90ہز ار روپے اور موبائل فون  باغبانپورہ کے علاقہ سے ڈاکو کوثر سے1 لاکھ 12 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے  جبکہ گارڈن ٹاؤن، برکی، ہنجروال سے کاریں اور کاہنہ، شمالی چھاؤنی، مصطفی ٹاون آباد، گرین ٹاؤن، مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -