پولیس اہلکار پُراسرار طور پر جاں بحق نعش مردہ خانے منتقل، تحقیقات شروع

 پولیس اہلکار پُراسرار طور پر جاں بحق نعش مردہ خانے منتقل، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہارٹ اٹیک یا کچھ اور،چوہنگ میں پولیس اہلکار پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق اے وی ایل ایس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل طارق حسن پی ایف ایس اے میں گاڑی جمع کروانے گیا، پی ایف ایس اے کے باہر اچانک چکرا گرپڑا جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طارق حسن کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -