اسرائیل کے فلسطین میں مظالم قابل مذمت ہیں، افرازخان

اسرائیل کے فلسطین میں مظالم قابل مذمت ہیں، افرازخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سینئر  نائب صدر لاہور  ہوٹل اینڈ  ٹور ازم ایسوسی ایشن  لاہور افراز  خان  نے کہا ہے کہ عید پر فلسطین کے معصوم مسلمانوں پر جو ظلم کیا جا رہا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ افراز خان کا کہنا تھا کشمیر سوسائٹی فور ہومین رائٹس کو اپنی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں اور زکوٰۃ  دیں تاکہ کشمیریوں کی مدد کر سکیں۔ان کامزید کہنا تھا کشمیر سوسائٹی  فور ہومین رائٹس ہسپتال کی تعمیر کرنا چاہتی ہے حکومت اور عوام سے اپیل ہے کہ ہسپتال بنانے میں ہماری مدد کریں۔ ہسپتال بننے سے غریب مریضوں کا بآسانی علاج معالجہ یقینی بن سکے گا۔

مزید :

کامرس -