زونگ فورجی  کی’دہوا ٹیکنالوجیز‘ کے ساتھ شراکت داری 

زونگ فورجی  کی’دہوا ٹیکنالوجیز‘ کے ساتھ شراکت داری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)۔پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر،زونگ فورجی نے وڈیوزپرمبنی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے معروف عالمی ادارے دہوا ٹیکنالوجیز (Dahua Technologies)کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے جس کامقصد کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سیکورٹی اورنگرانی کے منظرنامہ میں انقلابی تبدیلی لانا ہے۔زونگ فورجی،موجود ڈیجیٹل دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات اٹھارہاہے۔سی سی ٹی وی کیمروں، سٹوریج ڈیوائسز اور ایڈوانس ایکسی لینس کنٹرول سسٹم کے بہترین حل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ زونگ فورجی،کارپوریٹ کلائنٹ کے قیمتی ڈیٹا اور اثاثوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔یہ شراکت داری، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) فراہم کرنے والوں کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کو فروغ دینے کے زونگ فورجی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔زونگ فورجی،دہوا ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر اپنے کاروپوریٹ کسٹمر ز کو فراہم کرنے کے لیے جدید ترین مصنوعات کی ایک وسیع رینج تک رسائی حاصل کرتاہے۔زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،”اس تعاون پر ہم بہت پرجوش ہیں۔ہم دہوا ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ ایک ساتھ مل کر، ہمارا مقصد اپنے معزز کلائنٹس کو سیکورٹی اور نگرانی کی بے مثال خدمات فراہم کرنا ہے۔ ان خدمات کی فراہمی پر ہم دہوا ٹیکنالوجیز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ پارٹنرشپ کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سیکورٹی کے جدید ترین حل کے دائرے میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔“زونگ فورجی معاشرے کی تشکیل، رابطوں کو آسان بنانے اور مواصلات کو بڑھانے میں ICT کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

حالیہ شراکت داری پاکستان میں آئی سی ٹی کے منظرنامہ کو تقویت دینے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔مزید برآں،یہ شراکت داری ملکی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کامرس -