پی ایس اے وائس چیئرپرسن کی تیزاب گردی کا شکا ر لڑکی سے ملاقات

پی ایس اے وائس چیئرپرسن کی تیزاب گردی کا شکا ر لڑکی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)  وائس چیئر پرسن پی ایس پی اے  جہاں آرا وٹو نے نئی زندگی پروگرام سے مستفید ہونے والی تیزاب گردی کی شکار عائشہ سے  اس کے گھر جا کر خصوصی ملاقات کی۔ وائس چیئرپرسن نے عائشہ کے جاری علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جہاں آرا وٹو نے عائشہ کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور تمام تر علاج حکومت پنجاب کی جانب سے کروانے کی یقین دہانی کروائی اور عائشہ کی مثاثرہ آنکھ کو بچانے کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔۔انہوں نے مزید کہا پی ایس پی اے کے نئی زندگی پروگرام کے تحت تیزاب گردی کے شکار اس بچی کو ناصرف علاج معالجہ کی سہولت مہیا کی جارہی ہے بلکہ اسے ہر طرح کی سماجی، نفسیاتی اور قانونی معاونت بھی فراہم کرنے کے لئے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -