گیٹز فارما کی مصنوعات کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبرکی تردید

گیٹز فارما کی مصنوعات کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبرکی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی پ ر)گیٹز فارما نے اپنی پراڈکٹRisek IV 40 mg کے بارے میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی اطلاع کو غلط قرار دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ اس قسم کی مذموم کوششوں کا مقصدبرانڈ کی ساکھ اور ہماری پراڈکٹ کو نقصان پہنچانا ہے۔گیٹز فارما نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ فیڈرل انسپکٹر آف ڈرگزIV- نے 12 فروری،2024 کو سندھ کے علاقے مورو میں مارکیٹ کی نگرانی کے دوران مورو، نوشہرو فیروز میں ہاسپیٹل روڈ پر واقع میسرز قلاناری میڈیکوزکے احاطے میں نقلیRisek 40 mg IV انجیکشنز کا پتہ چلایا۔اس دوا کے نمونے گیٹز فارما کی تصدیق سمیت جانچ کے لیے بھیج  دیئے گئے۔ہم نے تصدیق کی کہ سیمپل نقلی ہے،یہ دوا ہم نے تیار نہیں کی، حکام کو موازنہ کے لیے ایک تجزیاتی رپورٹ فراہم کی اور حکام پر قانونی کارروائی کے لیے زور دیا۔گیٹز فارما، الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(DRAP) کے جاری کردہ الرٹ کو اس انداز میں غلط طریقے سے نشر کرنے کی مذمت کرتی ہے کہ جیسے ہماری تیار کردہ پراڈکٹ کو غیر معیاری یا نقلی سمجھا گیا اور اسے واپس لینے کو کہا گیا۔یہ رپورٹس اس الرٹ میں فراہم کردہ نقلی سیمپل کو قبول کرنے سے انکار کے بارے میں      ہمارے  موقف کے سراسر منافی ہیں۔ہم اس قسم کی غلط رپورٹنگ کے کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔گیٹز فارما،WHO, PIC/s اورEAEU سے پیشگی منظور شدہ اپنی مینو فیکچرنگ فیسلٹی میں محفوظ اور اثر دکھانے والی دوائیں تیار کرتی ہے۔اسٹیک ہولڈرز بشمول ڈاکٹرز، مریض، کیمسٹ اور صارفین کو غلط معلومات سے ہوشیار رہنا چاہیے۔اصلیRisek 40mg IV انجیکشن ہمارے مجاز ڈسٹری بیوٹرنیٹ ورک کے ذریعے پورے ملک میں دستیاب ہے اور لائسنس رکھنے والے میڈیکل اسٹورز سے خریدا جا سکتا ہے۔