میرے خلاف 51 دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے،حماد اظہر

میرے خلاف 51 دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے،حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ میرے خلاف 51 دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے، آئی جی پنجاب نے عدالت میں غلط بیانی کی۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر دہشتگردی کے 51 کیسز بنائے گئے ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے عدالت میں غلط بیانی کرتے ہوئے کہا گیا23 مقدمات درج ہیں، آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے،پشاور ہائیکورٹ کے ججز بھی انسان ہیں ان پر بھی پریشر ہوگا، پشاور ہائیکورٹ کے ججز عوام کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔

حماد اظہر