توہین عدالت کے شو کاز نوٹس پر  وکیل زاہد محمودگورائیہ آج طلب

توہین عدالت کے شو کاز نوٹس پر  وکیل زاہد محمودگورائیہ آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے جسٹس سلطان تنویر کی عدالت میں نامناسب رویہ اپنانے والے وکیل کیخلاف توہین عدالت کے شو کاز نوٹس پر وکیل زاہد محمودگورائیہ کو آج طلب کرلیا،زاہد محمود گورائیہ کی طرف سے روسٹرم زیادہ وکلاء  کے کھڑے ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور کہا آپ کو پتہ ہونا چاہیے شوکاز نوٹس میں خود پیش ہونا پڑتا ہے،اگر وکیل صاحب آج پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا، وکلاء نے کہا کہ وکیل ڈرا ہوا ہے اور ڈر اچھا ہوتا ہے، دو دن مہلت دی جائے،عدالت نے کہا کہ بس اللہ سے ڈرنا چاہیے کسی اور سے نہیں۔

طلب