زکریا یونیورسٹی،ٹیکسٹائل کالج کا واشنگٹن اکارڈ کے تحت الحاق، ذرائع

زکریا یونیورسٹی،ٹیکسٹائل کالج کا واشنگٹن اکارڈ کے تحت الحاق، ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل کالج کو واشنگٹن اکارڈ کے تحت الحاق دے دیاگیا بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کالج اف ٹیکسٹائل  انجینئرنگ کے بیچ 2019 کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے واشنگٹن اکارڈ کے تحت ایکریڈیٹ(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 کر دیا گیا اس ایکریڈیشن کے تحت کالج اف ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے طلبہ کی ڈگری دنیا بھر کی تمام بڑے ممالک کی یونیورسٹیوں میں قابل قبول ہوگی نیز امیگریشن کے لیے ڈگری اسیس کروانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اس سلسلے میں پرنسپل ٹیکسٹائل کالج ڈاکٹر عامر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ زکریا یونیورسٹی کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس کے طلبا کو واشنگٹن اکارڈ کے تحت ڈگریاں ملیں گے جو دنیا بھر میں قابل قبول ہوں گی اور ہمارے طلبا کو بیرون ممالک داخلے کیلئے کوئی اضافی ٹیسٹ یا امتحان نہیں دینا پڑے گا جبکہ امیگریشن میں سہولت ملے گی وائس چانسلر ڈاکٹر محمدعلی شاہ کے وژن کے مطابق ٹیکسٹائل کالج کو مزین کیا جارہا ہے اور نئے مضامین شروع کرائے جارہے ہیں جبکہ شام کی کلاسز کیلئے بھی کیس منظوری کے منتظرہیں۔