جنوبی پنجاب میں ملیریا، ڈینگی، خسرہ وباء پھیلنے کا خدشہ،ہائی الرٹ کا حکم

  جنوبی پنجاب میں ملیریا، ڈینگی، خسرہ وباء پھیلنے کا خدشہ،ہائی الرٹ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 ملتان  ( خصو صی رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے ٹائفائیڈ،ہیپاٹائٹس اے اور ای، ملیریا،ڈینگی،پانی سے پیدا ہونے والے امراض، ہیٹ سٹروک،کانگو، کالی کھانسی،نیگلیریا، خسرہ، سینڈ فلائی کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری((بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

لیشمنایسز) سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر سمیت ملتان کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان بیماریوں سے متعلق فوری راست اقدامات اٹھاتے ہوئے آگاہی مہم چلائی جائے جبکہ رپورٹ ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا فوری طور پر اپ لوڈ کیا جائے ساتھ ہی بیماریوں سے متعلق کاونٹرز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے مون سون کے دوران اور موسم کی تبدیلی کے ساتھ بارشوں سیلاب کی پیشگوئی کی جا رہی ہے  جس میں ٹائفائیڈ،ہیپاٹائٹس اے اور ای، ملیریا،ڈینگی،پانی سے پیدا ہونے والے امراض، ہیٹ سٹروک،کانگو، کالی کھانسی،نیگلیریا، خسرہ، سینڈ فلائی کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری(لیشمنایسز) کے پھیلاو کے خدشات موجود ہیں فوری اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں  جبکہ ٹائیفائڈ کے حوالے سے باقاعدہ کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں  ٹائفائیڈ کیسز میں ریزسٹنس سامنے آ رہی ہے