سنٹرل کاٹن ریسر چ انسٹیٹیوٹ میں ایڈوائزری کمیٹی کا دوسرا اجلاس کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے مشاورت

سنٹرل کاٹن ریسر چ انسٹیٹیوٹ میں ایڈوائزری کمیٹی کا دوسرا اجلاس کاشتکاروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں  فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا دوسرا پندرہ روزہ اجلاس ڈائریکٹرسی سی آر آئی ملتان ڈاکٹرمحمد نوید افضل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی و(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

تربیت کے لئے کپاس کی کاشت سے متعلق آئندہ پندرہ روزہ سفارشات15اپریل تک کے لئے پیش کی گئیں۔ فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کینولہ اور آلو کے کاشتکار کپاس کی اگیتی کاشت  کے لئے زمین کی تیاری کا عمل مکمل کرلیں۔زمین کی تیاری کے لئے کاشتکار ایک مرتبہ لمبائی کے رخ اور ایک مرتبہ چوڑائی کے رخ چیزل ہل چلائیں اور زمین کی سخت تہہ کو  توڑا جائے۔زمین کی تیاری کے لئے لیزر لینڈ لیولر کاا ستعمال یقینی بنائیں۔ہموار کھیت سے کھاد اور پانی کی بچت کے علاوہ فصل کی نشونما  بہتر ہوگی۔ مزید برآں  اس سے بیج کے اگا میں بہتری آئے گی اور زمین کی زرخیزی برقرار رہے گی۔ لیزر لینڈ لیولر کے استعمال سے کپاس کی فصل ابتدائی مرحلہ میں مرجھا کی بیماری سے محفوظ رہے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو آگ نہ لگائیں