گرما تعطیلات،اساتذہ تبادلوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ

گرما تعطیلات،اساتذہ تبادلوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (سٹاف رپورٹر)گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے7 مئی تک اساتذہ کے کوائف کی درستگی کا حکم دیدیا تفصیل کے مطابق سکول اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کیلئے پراجیکٹ پر کام شروع ہوگیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں سکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کا آن لائن ڈیٹا اضلاع کی سطح پر درست کیا جائے گا ضلع لاہورکے اساتذہ کا ڈیٹا 23 اپریل کو درست کیا جائیگا ڈی جی خان اور فیصل آباد کے اساتذہ کے کوائف میں درستگی(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 16 اپریل کو کی جائیگی حافظ آباد اورجھنگ میں اساتذہ کا ڈیٹا 18 اپریل کو ٹھیک کیا جائیگا ملتان اورمیانوالی میں اساتذہ کے کوائف 25 اپریل کو درست کیے جائیں گے‘ساہیوال اورسرگودھا میں ڈیٹا 3 مئی کو ٹھیک ہوگا۔ مئی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی میں ڈیٹا تصحیح کی جائیگی۔