ڈیرہ،سمگلرز کا گھیراؤ،سترکروڑ سے زائدمالیت کا سامان ضبط

ڈیرہ،سمگلرز کا گھیراؤ،سترکروڑ سے زائدمالیت کا سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)اینٹی سمگلنگ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان، رواں سال گذشتہ تین ماہ کے دوران غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7ٹرالر /کنٹینر، 49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس،3بسیں، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ، کپڑا، چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائد  ڈیزل و پیٹرول ضبط اور سمگلرز کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت  5مقدمات درج کر لئے تفصیل سید علی عباس گردیزی کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ سرگودھا (بقیہ نمبر24صفحہ7پر)

کی ہدایت پر  ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ ڈپٹی کلکٹر اینٹی سمگلنگ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان۔۔۔۔۔رواں سال گذشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر محمد ذوہیب کی سر براہی میں حاجی محمد انسپکٹر کسٹمز و دیگرسٹاف پر مشتمل ٹیم اور  جوائنٹ پوسٹ پر تعینات سٹاف نے  غیر ملکی سمگل شدہ سامان سے بھرے 7ٹرالر /کنٹینر،49ٹرک،15مزدے، 12ہائی ایس،3بسیں، 5آئل ٹینکر اور 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیے۔70 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی دودھ، کپڑا، چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، ڈرائی فروٹ و دیگر سامان اور ڈیڑھ لاکھ لیٹر سے زائد  ڈیزل و پیٹرول قبضہ میں لیکر ضبط کر لیا۔ڈاکٹر محمد ذوہیب سندیلہ نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں تمام جوائنٹ چیک پوسٹوں پر غیر ملکی سمگل شدہ اشیا کی برآمدگی کے لیے تما م گاڑیوں کی مکمل طور پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی حدود کے اندر تمام شاہراہوں پر بھرپور چیکنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سمگل شدہ اشیا کی غیر قانونی طور پر ترسیل کو روکنے کے لیے تمام موجود ہ وسائل بروئے کار لا کردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سمگلرزکے خلاف  گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور سمگلنگ کے سامان کی ترسیل کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضبط شدہ غیر ملکی اشیا دودھ،ڈرائی فروٹ، پلاسٹک بیگز وغیرہ کا روا ں ماہ کے دوران تین بار نیلام  عام ہو اجس میں بڑی تعداد میں تاجر برادری نے  حصہ لیا اورتین کروڑ سے زائد مالیت کا سامان نیلام کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سپیشل سکارڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔سمینہ چوک ڈیرہ غازیخان ملتان روڈ پر بر لب سڑک اینٹی سمگلنگ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دفترشفٹ کیا گیا ہے ۔ جس سے دور دراز سے کسٹم سے متعلقہ امور کے لیے آئے لوگوں و تاجروں کے لیے پہنچ آسان بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر تجارت کرنے والے تاجر میرے لیے قابل احترام ہیں ان کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے گا اور   سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔