ڈاکوؤں کیخلاف ٹارگٹڈڈ آپریشن،دو مغوی باحفاظت بازیاب

ڈاکوؤں کیخلاف ٹارگٹڈڈ آپریشن،دو مغوی باحفاظت بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈہرکی(نامہ نگار) گھوٹکی پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن/دو مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا،ڈاکوں /اغوا کاروں کا گھیرا تنگ کردیا گیا دونوں مغویوں کو تقریبا دو مھینے پہلے تھانہ اباڑو کی حدود بشیر آباد لنک روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے ا(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

یس ایس پی  گھوٹکی نے ایس ایچ او تھانہ شھید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہوئی تھی۔ٹیم کی جامع حکمتِ عملی کے تحت اور خفیہ اطلاع پر گھوٹکی کچے کے علاقے میں کامیاب ریڈ کی بدولت دو سگے بھائی مغویوں ربنواز اور محمد نواز سومرو والوں کو باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ *مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا. ایس ایس پی گھوٹکی جناب ڈاکٹر سمیر نور چنہ صاحب کی جانب سے پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیغام نبی کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔مقابلہ میں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پہ سخت ناکہ بندی جاری ہے،مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔