جنوبی پنجاب میں خسرہ وباء  پھیل گئی،ہیلتھ افسر،ٹیمیں لاعلم

  جنوبی پنجاب میں خسرہ وباء  پھیل گئی،ہیلتھ افسر،ٹیمیں لاعلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان  ( خصو صی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، محکمہ صحت ملتان اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے کوئی اقدامات نہ اٹھا(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

ئے جا سکے, چلڈرن کمپلیکس میں 12 روز کے دوران خسرہ میں مبتلا 136 مریض بچے رپورٹ ہوئے تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی محض فوٹو شوٹ تک محدود ہیں جبکہ بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے ادھر  ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں 12 روز کے دوران خسرہ میں مبتلا 136 مریض بچے رپورٹ ہوئے،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 26 مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ  گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا 08 مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان  انتظامیہ بھی خسرہ میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار تک جمع نہیں کر پائی ہے