سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان کا سنٹر پر چھاپہ،جعلی امیدوار بے نقاب

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان کا سنٹر پر چھاپہ،جعلی امیدوار بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان کا سنٹر پر چھاپہ،جعلی امیدوار پکڑاگیا تفصیل کے مطابق سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے نہم سالانہ امتحان 2024 اردو لازمی گروپ سیکنڈ کے پرچہ میں گورنمنٹ کالج لودھراں (ہال)کا اچانک معائنہ کیا، رول (بقیہ نمبر15صفحہ7پر)

نمبر162029 امیدوار رانا علی اصغر پر شک پڑ نے پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور مذکورہ امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے راشد علی کو تلبیس شخصی کے جرم میں موقع پر پکڑ کر بورڈ قوانین کے تحت حسب ضابطہ کاروائی اندراج  ناجائز ذرائع کا استعمال اور ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردئے۔