وفاقی محتسب، ڈاکٹر زاہدملک کی میپکو آفس میں اہم ملاقاتیں 

وفاقی محتسب، ڈاکٹر زاہدملک کی میپکو آفس میں اہم ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد (نامہ نگار) سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک  نے ملتان دفتر میں میپکو کے کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب کے ساتھ ایک ملاقات کی، جس میں انہوں نے محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا پیغام  پہنچایا، ڈاکٹر زاہد ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب پاکستان نے فیصلوں پرعملدرآمد کے حوالے سے زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ وفاقی محتسب کے تمام فیصلوں پر فوری عمددرآمد کروایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،میپکو کمپنی سیکرٹری نے تمام ڈوثرنل آفسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا جس میں (بقیہ نمبر1صفحہ7پر)

ہدائت کی گئی کے زیرالتوا تمام فیصلے جلد ازجلد عملدرآمد کر کے رپورٹ فوری پیش کی جائے اسی طرح  انہوں نے تمام وفاقی اداروں، واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاکستان ریلوے، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان بیت المال، وغیرہ کے فوکل پرسنز کو زیر التوا شکایات کو فوری عملدرآمد کرنے کے لیے بھی نوٹس جاری کر دئیے،  ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس اپنی شکایات سادہ کاغذ پر لکھ کر موقع پر جمع کروا سکتے ہیں،تمام عوامی مسائل قوائد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی زمہ داری ہے جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر جاری رہے گی۔ مزید تفصیلات سے متعلق بتاتے ہوے انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب نے 2023 میں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194099 شکایات پر کارروائی کی۔ وفاقی محتسب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 میں شکایات پرکارروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی شکایات میں سے 193028 کا ازالہ کیا گیا، سال 2022 کے مقابلے میں شکایات کے ازالہ میں 22 فیصد اضافہ ہوا