جدید فروٹ و سبزی منڈی کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا حکم

جدید فروٹ و سبزی منڈی کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقادراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے جدید فروٹ و سبزی منڈی کا قیام کا ماسٹر پلان مرتب کیا جائے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے تعاون سے لاہور میں جدید فروٹ و سبزی منڈی کے قیام سے متعلق ماسٹر پلان کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔اس جدید منڈی کا نام" پنجاب سینٹر آف ایکسلیئنس فار فروٹ اینڈ ویجیٹبل" تجویز کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 افتخار علی سہو نے جدید منڈی کے قیام کیلئے لیبر کے رہائشی علاقہ جات، ہسپتال، مسجد، ایڈمن بلاک، پارکنگ اور منڈی میں کولڈ سٹوریج کا قیام کے علاوہ امپورٹر و ایکسپورٹرز کو پھلوں و سبزیات کی برآمد اور درآمد کیلئے رہائشی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلان تیار کرنے کے احکامات دئیے۔انھوں نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان ہر اعتبار سے جامع اور مکمل ہونا چاہیے جس میں روڈ نیٹ ورک کو اچھا ہونا چاہیے اور وہاں بینکس کا قیام بھی ہو۔پہلے مرحلہ میں 1000 کینال کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔اس کے علاوہ یہ جائزہ بھی لیا جائے کہ کتنے آڑھتی اور وینڈر حضرات اس منڈی میں اپنا کاروبار کریں گے۔منڈی کی سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کیلئے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لے کر پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پامرا طارق محمود،ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ پنجاب نئیر جلال، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔٭٭٭