برن یونٹ ملتان،جھلسے ہوئے چار بچوں کی کامیاب گرافٹنگ سرجری

برن یونٹ ملتان،جھلسے ہوئے چار بچوں کی کامیاب گرافٹنگ سرجری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصوصی رپورٹر)پاک اٹالین برن سنٹر ملتان میں شدید جلے ہوئے بچوں، چار سالہ ماریہ اور سات سالہ اظہر کی کامیاب گرافٹنگ سرجری کی گئی۔ جس پر سربراہ برن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے واحد برن سنٹر میں آنے والے مریض کسی بھی وجوہ کی(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

 بنیاد پر بنا علاج کے واپس نہیں جانے چاہئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر برن سینٹر ڈاکٹر احمد ملک نے سربراہ برن سنٹر کو آگاہ کیا کہ او پی ڈی اس وقت مکمل فعال ہے اور آج کے دن تین کامیاب آپریشنز کئے جا چکے ہیں جس پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاک اٹالین برن سنٹر جلے ہوئے مریضوں کو پنجاب کی اولین علاجگاہ بنائیں گے۔