واسا کی مین لائن میں غیر قانونی کنکشن لگانے کا معاملہ، ایم ڈی کا نوٹس  تمام کنکشن بند،انچارج بھی طلب

واسا کی مین لائن میں غیر قانونی کنکشن لگانے کا معاملہ، ایم ڈی کا نوٹس  تمام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)ایم ڈی واسا ملتان چوہدری محمد دانش نے واسا کی مین لائن میں غیر قانونی کنکشن ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام کنکشن بند کروا دیئے اور سیوریج لائن اکھاڑ دی ہے جبکہ ہاوسنگ کالونی مالکان کی سرپرستی کرنیوالے سرکل انچار ج محمد یوسف کوشو(بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ریکوری واسا شیخ عبدالسلام نیہاوسنگ کالونی کی جانب سے بغیر این او سی کے سیوریج کنکشن، واسا کی مرکزی لائن میں ڈالنے کی خبروں کی اشاعت اور شکایات کا نوٹسلیا اور  ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش کو رپورٹ جمع کروائی جس پر ایم ڈی واسا نے  غیر قانونی ہاوسنگ کالونی کاواسا کی مرکزی لائن میں ڈالا جانیوالاسیوریج کا کنکشن فوری طور پر کٹوا دیا اور زمین سے سیوریج لائن اکھاڑ دی ہے۔ سیوریج لائن کی بندش کے کاروائی کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد نے کی۔جبکہ ہاوسنگ کالونی مالکان کی سرپرستی کرنے والے سرکل انچارج محمد یوسف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور تین دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔