میونسپل کمیٹی ملازمین کوٹ ادو، دھرنوں  احتجاج کے بعد ملازمین کیلئے گرانٹ منظور

میونسپل کمیٹی ملازمین کوٹ ادو، دھرنوں  احتجاج کے بعد ملازمین کیلئے گرانٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا چیف سیکرٹری پنجاب نے 10کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے دی ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنزاور بقایا جات اداکئے جائیں گے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کو(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

ٹ ادو کے عملے کو4ماہ سے تنخواہوں اور 5ماہ کی پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر عملہ صفائی نیہڑتال کررکھی تھی جس کے باعث شہر کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے تھے شہر بھر میں صفائی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منورعباس بخاری نے چیف سیکرٹری پنجاب کو رقم کی ادائیگی کے لئے 100ملین رقم کی منظوری کیلئے خط لکھا تھا چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی ریکوسٹ پر  99075000 کی گرانٹ منظورکرلی گئی،اس حوالے سیڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نیکہا کہ ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا چارج سنبھالنے کے بعد جو سب سے میجر ایشوز سامنے ایا وہ یہ تھا کہ یہاں پہ ہمارے صفائی کی صورتحال روزانہ کی بنیادپر خراب ہوتی جا رہی تھی اور اس کی ایک میجر وجہ یہ تھی کہ یہاں کے جو فناننشل پوزیشن تھی میونسپل کمیٹی کی وہ لاس میں جا رہی تھی جتنی یہاں پہ ریونیو جنریٹ ہو رہا تھا اس سے کہیں زیادہ خرچ تھاجو کہ ہمارے ملازمین کی سیلری اور پینشن کی وجہ سے تھے اس کے لیے گورنمنٹ اف پنجاب کو ٹیک اپ کیا گیا چیف منسٹر افس سے  بھی ریکویسٹ کی گئی اور چیف سیکرٹری  پنجاب کو ایک نوٹ فور چیف سیکرٹری بنا کر بھجوایا گیا کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے خصوصی مہربانی کی اور چیف سیکرٹری  پنجاب کی دانشمنز کے مطابق 99 ملین ہمارے ایم سی کوٹ ادو کے لیے ایک سپیشل گرانٹ جاری کر دی گئی ہے اور اسی طرح 10 ملین ایم سی سناواں کیلئیجاری کر دیے گئے ہیں اس سے فوری طور پر ہم تمام ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن اوربقایاجات اداکریں گے تاکہ شہر میں صفائی کی موجودہ ابتر صورتحال کوبھی بہتر بنایا جائے گا ملازمین کوتنخواہیں بروقت ملنا انکا حق ہے(تصویرہمراہ)