ملتان سمیت ساؤتھ پنجاب میں نمونیہ بے قابو،چار بچے مزید رپورٹ

 ملتان سمیت ساؤتھ پنجاب میں نمونیہ بے قابو،چار بچے مزید رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان  ( خصو صی رپورٹر) ملتان سمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کے مرض پر تاحال قابو ناں پایا جا سکا گذشتہ روز بھی چلڈرن ہسپتال ملتان میں نمونیہ کے مرض کا شکار مزید چار بچوں کو لایا گیا جسکے بعد ہسپتال مذکورہ میں اس وقت نمونیہ کے مرض کا شکار کل 37 بچے زیر علاج (بقیہ نمبر7صفحہ7پر)

ہیں ہسپتال ترجمان کے مطابق یکم جنوری سے اب تک چلڈرن ہسپتال ملتان میں نمونیہ کے مرض کا شکار کل ایک ہزار نو سو تیرانوے بچوں کو لایا گیا ہے جنمیں سے ایک ہزار آٹھ سو بانوے بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے اور کل 64 اموات ہوئی ہیں