مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ ٹیریان وائٹ کیس پر عید کے  بعد دوبارہ سماعت کا امکان

مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ ٹیریان وائٹ کیس پر عید کے  بعد دوبارہ سماعت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)عدالتی حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر درخواست پر عید کے بعد سماعت کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ معاملہ مئی 2023 کے بعد سے عملی طور پر التوا کا شکار ہے، جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اس کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ کو تحلیل کر دیا تھا جب درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دو ججوں کی رائے عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ نے 30 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ جسٹس کیانی اور جسٹس طاہر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے خلاف رائے دی تھی۔اکثریتی فیصلہ منظر عام پر آنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نیا بنچ تشکیل دیا تھا جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفعت امتیاز شامل تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قوانین کے مطابق سینئر ترین جج کسی مقدمے میں کارروائی کی صدارت کرتا ہے اور رجسٹرار کا دفتر صدارت کرنے والے جج کی رضامندی سے سماعتوں کو مقرر کرتا ہے۔ہائی کورٹ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس کیس کی فائل پریزائیڈنگ جج جسٹس جہانگیری کو گزشتہ سال بھیجی گئی تھی اور انہوں نے رجسٹرار آفس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس معاملے کو زیر التوا رکھیں کیونکہ انہیں سماعت کی تاریخ سے آگاہ کرنا تھا۔اہلکار نے کہا کہ اس معاملے کو جج کے علم میں لایا جائے گا اور امکان ہے کہ کیس کو عید کی چھٹیوں کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

ٹیریان وائٹ

مزید :

صفحہ اول -