سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،100انڈیکس  68 ہزار کی سطح عبور  کر گیا

 سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،100انڈیکس  68 ہزار کی سطح عبور  کر گیا
 سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،100انڈیکس  68 ہزار کی سطح عبور  کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی حکومت منتخب ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا جس کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں بھی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہے، آج بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 573 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے کے بعد کے مارکیٹ 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی 68 ہزار 329 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔