ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس؛پرویز الٰہی ودیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس؛پرویز الٰہی ودیگر ملزمان پر آج ...
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس؛پرویز الٰہی ودیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پرویز الٰہی ودیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس لینے  پرپرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی،پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پیش نہیں کیا گیا،احتساب عالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی،

چودھری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا،میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی واش روم میں گر گئے تھے، پسلیاں فریکچر ہوئیں، جیل میں پرویز الٰہی کاعلاج جاری ہے، سفر نہیں کر سکتے،پرویز الٰہی ودیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے ریفرنس پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔

یاد رہے کہ نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت 14ملزمان نامزد ہیں،احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے ،نیب نے مونس الٰہی کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ جمع کرا رکھی ہے۔