پنجاب میں کریک ڈاؤن، ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، کیسے سمگل کیا جارہا تھا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

پنجاب میں کریک ڈاؤن، ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، کیسے سمگل کیا جارہا ...
پنجاب میں کریک ڈاؤن، ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، کیسے سمگل کیا جارہا تھا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ 9روپے66اضافے کے بعد ایرانی پیٹرول کی بڑے پیمانے پر سمگلنگ کے پیش نظرپنجاب میں کسٹم انفورسمنٹ حکام نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ کے پنجاب میں سرگودھا اور ملتان کلکٹریٹس نے شاہراہوں پر ناکوں کے دوران چیکنگ میں 2لاکھ 56ہزار 308لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پکڑ لیاجس کی مالیت 6کروڑ سے زائد ہے۔ تیل کی یہ بڑی کھیپ مختلف ٹرکوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں لائی جارہی تھی ۔ ان ٹرکوں میں بظاہر کوئلہ پنجاب لایا جارہا تھا لیکن چیکنگ کے دوران ٹرکوں میں کوئلے کی اوپر طے لگائی گئی تھی اور نیچے مختلف خانوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل سمگل کیا جارہا تھا۔ کسٹم حکام نے ان چھاپوں کے دوران 9500لیٹر وائٹ سپرٹ بھی برآمد کی ہیں ۔

 ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب کے دوسرے صوبوں سے ملحقہ بارڈرز کے اضلاع جن میں اٹک اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں میں کسٹمز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ3 ماہ کے دوران پنجاب میں کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹس نے جو سمگل شدہ سامان جن میں ٹائر ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں (کاریں اور جیپ) سکمڈ دودھ، پلاسٹک بیگز ، بیٹل نٹس اور کپڑے کے علاوہ ائیرپورٹس پر موبائل فونز ، فوڈ سپلیمنٹس، فارن کرنسی، شراب جبکہ جنرل پوسٹ آفسز  کے دفاتر میں ادویات اور منشیات پکڑی ہیں کی مالیت 60کروڑ سےزیادہ ہے۔