طبیعت خراب ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا 

طبیعت خراب ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا 
طبیعت خراب ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دینے کی درخواست نمٹا دی۔ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود پرویز الہٰی کی پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

جیل حکام نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو گزشتہ روز دوبارہ پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، عدالت نے جیل حکام کے بیان پر پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

مزید :

قومی -