وہاڑی: سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے کتنے مزدور دم توڑگئے؟

Apr 04, 2024 | 01:15 PM

وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث 2 مزدور دم توڑ گئے۔ 
نجی ٹی وی جیونیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وہاڑی کے نواحی گاو¿ں 35 ڈبلیو بی کے رہائشی ماموں بھانجا عمران اور مشتاق، وہاب چوک کے قریب نجی ہاو¿سنگ سکیم میں بغیر حفاظتی آلات کے مین سیوریج لائن کی صفائی کر رہے تھے کہ زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے دونوں مزدوروں کو نکالا اورلاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ورکرز سیفٹی یقینی بنانےکی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں