ایران: 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر حملہ، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار جاں بحق

ایران: 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر حملہ، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار جاں بحق
ایران: 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر حملہ، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
روزنامہ جنگ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پولیس ملٹری پوسٹس پر حملے میں ملوث 16 دہشت گرد آپریشن میں ہلاک کر دیے گئے جبکہ 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چاہ بہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔