لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار، زہر کون سا تھا؟ پتہ چل گیا

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار، ...
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار، زہر کون سا تھا؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطوط کے لفافوں میں معمولی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی۔ آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن ، ناک کی سوزش اورخون کا بہاؤ ہو سکتا ہے۔ آرسینک کی شناخت گیس کروماٹو گرافی ، ماس سپیکٹرو میٹری ٹیکنیک سے ممکن ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خطوط سے متعلق مزید تحقیق کر رہا ہے۔

مزید :

قومی -