ڈراموں کےلئے الحمراءکی نیلامی کا نیا ریکارڈ

ڈراموں کےلئے الحمراءکی نیلامی کا نیا ریکارڈ
ڈراموں کےلئے الحمراءکی نیلامی کا نیا ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)الحمراءمیں اسٹیج ڈراموں کے لئے ہالوں کی نیلامی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے ہال۱ 9لا کھ اور ہال II 5 لاکھ لاکھ 10ہزارمیں نیلام ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز نیلامی میںالحمراءہال Iڈائر یکٹرو پروڈیوسر اداکار گوشی خان نے 9لاکھ کی بولی لگا کرحاصل کر لیا جبکہ ہال IIپرڈیوسر مقصو د احمد نے پانچ لاکھ 10ہزار کی بولی دیکر حاصل کیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ عیدالفطر پر ہال نمبر ایک 7لاکھ جبکہ ہال دو پانچ لاکھ پچاس ہزار میں نیلام ہوا تھا۔مگر ہال دو میں نیلامی میں حصہ لینے والے پروڈیوسر نے رقم جمع نہیں کروائی تھی جس کے باعث اس کو دوبارہ نیلام کیا گیا تھا ۔

مزید :

تفریح -