شبنم مجید کا البم بڑی عیدپر ریلیز ہوگا

شبنم مجید کا البم بڑی عیدپر ریلیز ہوگا
شبنم مجید کا البم بڑی عیدپر ریلیز ہوگا

  



لاہور( این این آئی) گلوکارہ شبنم مجید اپنا میوزک البم تیاری میں تاخیر کے باعث عید الفطر کی بجائے عید الاضحی پر ریلیز کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ شبنم مجید نے میوزک البم کی تیاری شروع کر کے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کااعلان کیا تھا لیکن نا گزیر وجوہات کی بناءپر اس میں تاخیر ہو گئی جسکے بعد اب اسے عید الاضحی پر ریلیز کیا جائےگا ۔ میوزک البم کے دو گانے ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...